بلی بائی ایپ معاملہ۔ تین ملزمین کو ملی ضمانت

,

   

ممبئی۔ بلی بائی ایپ معاملے میں گرفتار تین اسٹوڈنٹس کو منگل کے روز ایک عدالت نے ضمانت جاری کردی ہے۔ اس ایپ کے ذریعہ مسلم عورتوں کو ان کی تفصیلات عوام میں لاتے ہوئے نشانہ بنایاگیاتھا اور صارفین کو ان کی ’نیلامی‘ میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیاگیاتھا

۔باندرہ عدالت کے مجسٹریٹ کے سی راجپوت نے وشال کمار جہا‘ شویتا سنگھ او رمیانک اگروال کو ضمانت دی ہے۔

اس سے سے قبل مذکورہ مجسٹریٹ اور سیشنس عدالت نے ان کی ضمانت کو مسترد کردیاتھا اور تینوں نے تازہ ضمانت کی درخواست پولیس کی جانب سے چارج شیٹ دائر کرنے کے بعد داخل کی تھی۔

وکیل شیو م دیشمکھ کے ذریعہ دائر کردہ اپنی درخواست میں جہا نے دعوی کیاتھا کہ مجسٹریٹ او رسیشنس عدالتوں نے ان کی درخواست کو محض تحقیقات جاری ہونے کی وجہہ سے مسترد کردیاتھا۔

اس وقت عدالئت نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کردی تھی کہ درخواست گذار کے پاس تکنیکی جانکاری کا علم تھااس وجہہ سے وہ شواہد کو ضائع کرسکتا ہے‘لیکن آج حالات بدل گئے ہیں کیونکہ پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کرلی ہے اورچارج شیٹ داخل کردی ہے‘ جہا کی جانب سے داخل کردہ ضمانت میں یہ استدلال پیش کیاگیاہے۔

تاہم اس کیس میں دیگر دو ملزمین اومکریشوار ٹھاکر اور نیراج سنگھ جہاں پر باندرہ مجسٹریٹ کی عدالت نے دن میں درخواستوں کو مسترد کردیاگیاہے۔ ضمانت کی تفصیلات دستیاب نہیں کی گئی ہیں