بنجارہ ہلز علاقہ میں پارک کی ہوئی کار اچانک آگ لگنے سے خاکستر

   

حیدرآباد ۔ /9 جولائی (سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 14 میں پارک کی ہوئی کار کو اچانک آگ لگنے کے نتیجہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ کار میں آگ لگنے پر مقامی عوام نے پولیس کنٹرول روم کو آگاہ کیا اور کچھ ہی دیر میں فائرانجن عملہ وہاں پہونچ گیا ۔ دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا لیکن کار کے انجن کو شدید نقصان پہونچا ۔ ذرائع نے بتایا کہ بنجارہ ہلز پولیس کو شبہ ہے کہ انجن میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں آگ لگی اور اس آگ نے کار کو شدید نقصان پہونچایا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔