ٹاملناڈو میں ٹی وی کے امیدوار آٹو ڈرائیور کی شاندار جیت
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مغربی بنگال میں انتخابی نتائج میں ایک خاتون کی جیت کافی دلچسپی کا موضوع بن گئی ہے ۔ بی جے پی پارٹی کی جانب سے انتخاب لڑنے والی کلیتا ماجھی نے آسگرام حلقہ سے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے ٹی ایم سی امیدوار پر 12,535 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ۔ انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے ماجھی مختلف گھرانوں میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی جس کی ماہانہ تنخواہ ڈھائی ہزار روپئے تھی ۔ دولت یا سماجی حیثیت کی کمی کے باوجود اپنی نیکی کے ذریعے ایسی شاندار فتح حاصل کرنے کی اس کی صلاحیت نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے ۔ کسکارا میونسپلٹی کی رہنے والی ماجھی نے سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے مختلف گھرانوں میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کیا ۔ بی جے پی نے انہیں امیدوار کے طور پر 2021 میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تاہم انہیں ترنمول کانگریس کے امیدوار ابھیدانند تھانڈر نے شکست دیدی تھی اس کے باوجود مقامی لوگوں کے ساتھ ایک مضبوط تعلق پر بھروسہ کرتے ہوئے بی جے پی نے اسے حالیہ انتخابات میں ایک اور موقع دیا ۔ ان انتخابات میں اس نے حصہ لیتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی اور اس نے ثابت کردیا کہ عام شہری بھی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔ دریں اثناء تامل ناڈو میں ایک آٹو ڈرائیور نے ٹی وی کے پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لیا اور رکن اسمبلی بن گیا ۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ٹی وی کے کے سربراہ وجئے کی کار ڈرائیور کا بیٹا ہے ۔ اس نے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ۔۔ ش a/b