کرناٹک میں حجاب تنازع فی الحال جاری ہے ۔ اس معاملہ کو لے کر ہائی کورٹ میں سماعت جاری ہے ۔ اس درمیان ریاست کے سبھی اسکول بدھ یعنی 16 فروری سے کھلنے جارہے ہیں ، ایسے میں سرکار نے احتیاط کے طور پر دفعہ 144 لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ انتظامیہ نے یہ قدم کرناٹک میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے اٹھایا ہے ۔ ریاست میں اب تک کل نو اضلاع میں دفعہ 144 لگائی جاچکی ہے ۔