بنگلورو ہائی وے پر سڑک حادثہ تین افراد بشمول دو خواتین ہلاک

   


حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) بنگلورو ہائی وے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاندان کے تین افراد بشمول 2 خواتین ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہیکہ ایک خاندان کار میں سوار بنگلورو سے حیدرآباد آرہا تھا کہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع ستہ سائی میں علاقہ دیورپلی میں یہ حادثہ پیش آیا۔ کار کا ٹائر پھٹنے کے سبب کار بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں گوپی ناتھ اور اس کی بیوی رمیا برسرموقع ہلاک ہوگئے جن کا تعلق ورنگل سے بتایا گیا ہے۔ گوپی ناتھ پیشہ سے سافٹ ویر انجینئر بتایا گیا ہے۔ اس حادثہ میں ان کے دو کمسن بچے ساہت اور ہاسینی کے علاوہ رشتہ دار تاراکیشوری شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں تارا کیشوری فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع