بنگلور کا آج کولکتہ سے مقابلہ ، اسٹار کھلاڑی توجہ کا مرکز

   

بنگلورو۔ اپنے متعلقہ پچھلے مقابلوں میں فتح نے ابتدائی اعصاب کو کم کردیا ہوگا لیکن آر سی بی اور کے کے آر کیلئے کئی خامیاں ہنوز باقی ہیں، اس لیے رائل چیلنجرز بنگلورو اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کل یہاں آئی پی ایل 2024 کے میچ میں اپنی مہم میں تیزی لانے کے لیے فوری اصلاح پر نظر رکھیں گے۔ رائل چیلنجرز نے پنجاب کنگزکو چار وکٹوں سے شکست دی، جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو چار رنز سے شکست دے کر ابتدائی پوائنٹس حاصل کے ہیں۔ پنجاب کے خلاف 177 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے اسٹار بیٹر ویراٹ کوہلی نے ایک غیر معمولی طور پرگرفت کرنے والی چناسوامی پچ پر شاندار نصف سنچری بنانے کے بعد بنگلور کے میدان ایک خوش کن جگہ ہوسکتا ہے، لیکن یہ کہانی کا صرف ایک حصہ ہے۔ کپتان فاف ڈو پلیسی، گلین میکسویل، کیمرون گرین اور رجت پاٹیدار نے ابھی تک بہتر اننگز نہیں کھیلی ہے اورپنجاب کے خلاف جیت کے لیے انہیں دنیش کارتک اور امپیکٹ پلیئر مہیپال لومرورکے آخری لمحات کے رنز پر انحصارکرنا پڑا۔ دوسری جانب کولکتہ کے پاس کم ازکم کاغذ پر ایک بہت زیادہ قابل اعتماد بولنگ شعبہ ہے، اور صف اول کے بیٹرس کی اس طرح کی اجتماعی طور پرکمزور بیٹنگ آر سی بی کو کے کے آر کے خلاف گہری مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔ کے کے آر کیلئے انڈریو رسل پر ہمیشہ انحار خطرناک ہوسکتا ہے ۔