بنگلہ دیش طلباء بغاوت میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں طلباء کی قیادت میں ہونے والی عوامی بغاوت کے دوران 1000 سے زیادہ لوگ مارے گئے اور 400 سے زیادہ نابینا ہو گئے تھے ۔ملک کی مشیر صحت نورجہاں بیگم نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے راجر باغ میں سینٹرل پولیس اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں بات کی۔ہیومن رائٹس سپورٹ سوسائٹی نے کہا کہ 21 اگست کو اسے متاثرین کے اہل خانہ، اسپتالوں، عینی شاہدین اور قومی روزناموں سے مظاہروں کے دوران 819 افراد کی ہلاکت کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی تھیں۔