بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پہلے تین مصدقہ کیسس، وزیر اعظم مودی نے دورہ ملتوی کردیا

,

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے اتوار کے روز اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ان کے ملک میں بھی کورونا وائرس کے پہلے تین کیسس سامنے آئے ہیں۔ ان متاثرین کی عمریں 20 تا 35 کے درمیان ہیں۔ ان میں سے دو افراد اٹلی سے واپس آئے ہیں جبکہ تیسرا شخص ان دونوں میں سے ایک کا رشتہ دار ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق ان کی حالات بہتر ہے اور انہیں سخت نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

بنگا بندھو شیخ مجیب الرحمن کی یوم پیدائش کی تقاریب بھی ملتوی کردی ہے۔ اسی تقریب میں شرکت کیلئے وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی بنگلہ دیش آنے والے تھے لیکن انہوں اپنا ارادہ ترک کردیا۔ بنگلہ دیش حکومت نے چھ ممالک جن میں چین، جنوبی کوریا، سنگاپور، ایران اور تھائی لینڈ سے آنے والے شہریوں کو 14 دن تک خصوصی حفاظت میں رکھ رہے ہیں۔ بنگلہ دیش وزیر اعظم شیخ حسینہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس وائرس سے خوفزدہ نہ ہوں۔