بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب

,

   

لندن 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی حکمراں قدامت پسند پارٹی نے بورس جانسن کو آج اپنا لیڈر منتخب کرلیا اور اب وہ اس ملک کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔ جانسن چہارشنبہ کو رسمی طور پر بحیثیت وزیراعظم اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ سبکدوش وزیراعظم تھریسامے کے جانشین ہیں جو اپنے بریگزٹ سمجھوتہ کی پارلیمنٹ میں توثیق کرنے میں ناکامی کے بعد مستعفی ہوگئی تھیں۔ جانسن ماضی میں لندن کے وزیر اور برطانیہ کے وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔