بوکوحرام کے 1000 جنگجو آپریشن میں ہلاک

,

   

٭ چاڈ کی آرمی نے کہا ہیکہ اس نے بوکوحرام کے خلاف آپریشن میں جو 31 مارچ کو شروع کیا گیا، 1000 جنگجو ہلاک کردیئے ہیں اور خود اسے اپنے 52 سپاہیوں کو کھونا پڑا۔ یہ آپریشن بوکوحرام کی جانب سے تقریباً 100 فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد شروع کیا گیا تھا جو چہارشنبہ کو اختتام پذیر ہوا۔ بوکوحرام نے 2009ء سے زائد از 30,000 افراد ہلاک کئے ہیں۔