بچوں کے حقوق کے کارکن اچھوتا راؤ کورونا وائرس سے فوت

   

حیدرآباد۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے کارکن اچھوتا راؤ آج کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ چند دن قبل کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر انہیں ملک پیٹ کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ 58 سالہ اچھوتا راؤ علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ اچھوتا راؤ کے بھائی مشہور کارٹونسٹ سریدھر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے تاہم وہ ٹھیک ہوگئے۔