بڑھاپا صحتمند کیسے ہو؟ سعودی عرب میں تحقیق

   

ریاض: سعودی عرب کے ایک ارب ڈالر سالانہ اخرجات کے حامل صحتمند طویل عمری پر تحقیق و ترقی کے غیر منافع بخش پرگرام، ہیوولوشن فاؤنڈیشن نے ریاض میں ہونے والے افتتاحی گلوبل ہیلتھ اسپین سمٹ کے اختتامی دن طویل عمری سے متعلق سائنس کے شعبے میں پیش رفت کے لیے40 ملین ڈالر کی تحقیقی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ 2021 میں اپنی نوعیت کی پہلی عالمی غیر منافع بخش تنظیم ہیوولوشن فاؤنڈیشن کا سعودی عرب میں قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ فائونڈیشن ہیلتھ اسپین سائنس کے ابھرتے ہوئے میدان میں آزاد انہ تحقیق کو ترغیب دینے کے لیے گرانٹس اور ابتدائی مرحلے کی سرمایہ کاری فراہم کرتی ہے۔ ریاض میں صدر دفتر کے علاوہ اسکا شمالی امریکہ میں مرکز قائم کیا گیا ہے جبکہ دیگر عالمی معروف شہروں میں دفاتر کھولنے کا منصوبہ ہے۔