بگ بازار سے گاہکوں کے گھروں تک اشیاء کی فراہمی

   

لاک ڈاؤن میں عوام کی خدمات، ویب سائیٹ، فون یا واٹس ایپ سے بکنگ
حیدرآباد ۔ 2 مئی (پریس نوٹ) انسداد کوروناوائرس کیلئے مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر ہندوستان کی شہرت یافتہ ہائپر مارکٹ بگ بازار نے گاہکوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس سلسلہ میں گاہکوں کی دہلیز تک اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں بگ بازار نے shop.BigBazaar.com نامی ویب سائیٹ کا آغاز کیا ہے۔ مذکورہ ویب سائیٹ پر گاہکوں کو صرف اپنے علاقہ کا نام اور پن کوڈ نمبر درج کرکے اپنے قریبی بگ بازار اسٹور کا انتخاب کرنے کے بعد اپنی ضروری اشیاء پر مشتمل فہرست درج کرنا ہوگا جس پر بگ بازار گاہک کا درج کردہ پتہ پر فہرست کے مطابق اشیاء فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گاہک کو بذریعہ فون کالس یا پھر واٹس ایپ کے بھی اشیائے ضروریہ کی بکنگ کرواسکتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی بگ بازار نے گاہکوں کی خدمت کیلئے اس طرح کی سرویس کررہا ہے جس کا مقصد لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے گھروں تک اشیاء کو پہنچانا ہے۔
حیدرآباد2مئی (یواین آئی)جس