بگ باس11کی فاتح شیلپا شنڈے ”گینگس آف فلم استان“ چھوڑ دیا

,

   

ممبئی۔ٹیلی ویثرن کی معروف اداکارہ اور بگ باس11کی فاتح شلپا شنڈے جوعنقریب چھوٹے پردے پر ”گینگس آف فلم ستان“ کے ذریعہ سنیل گرور کے ساتھ واپسی کرنے والی تھیں نے

ایک حالیہ انٹرویو میں یہ کہاکہ وہ وہ شو پر کام کرنے کے لئے ایک ہی شرط پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ ہم موخذاکر کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

ایک معروف روزنامہ سے بات کرتے ہوئے مذکورہ 40سالہ نے کہاکہ انہوں نے سنیل گرور کے ساتھ کام نہ کرنے کے بھروسہ کے بعد ہی شوکے لئے دستخط کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ وہ اب شو چھوڑنے کی تیاری کررہی ہیں کیونکہ شو بنانے والوں نے جو ان سے وعدہ کیاتھا اس کو پورا نہیں کررہے ہیں۔

شنڈے نے کہاکہ ”میں نے اس بات کا پہلے ذکر کردیاتھا کہ میں شو ایک شرط پر کروں گی کہ میں سنیل گرور کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔

یہ میری پہلی شرط تھی مگر انہوں نے مجھ سے جھوٹ بولا کہ وہ شو میں نہیں ہے۔

بعدمیں مجھے باہر سے جانکاری ملی ہے کہ وہ شوکا حصہ ہیں۔میں نے سوال کیاتب انہوں نے ساری کاسٹ کے متعلق مجھے جانکاری دی پھر مجھے خوشی ہوئی۔

انہوں نے دوبارہ مجھ سے کہاکہ آپ کے حصہ میں وہ نہیں ہے‘ وہ کچھ اور کریں گے۔تاہم وہ ہمارے ساتھ گیگس میں شامل ہوگئے۔جب وہ آپ کے اردگرد ہوتے ہیں تو آپ کچھ نہیں کرسکتے۔وہ سارے ایکٹ پر قبضہ کرلیتا ہے“۔

مذکورہ اداکارہ نے کہاکہ انہوں نے اپنی پریشانی پروڈیوسر پریتی سیماوس سے شیئر کی اور وہ ان کی موجودگی چاہتی ہیں۔

چیز جس طرح انجام پارہی ہیں وہ اس سے خوش نہیں ہے اور کہاکہ شو پر کام کرنے والے ارٹسٹ‘ 12گھنٹوں سے زیادہ کام کررہے ہیں‘ جبکہ ان سے ہفتہ میں دو شوٹ کرنے کے لئے کہاگیاتھا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”کانسپٹ یہ ہے کہ سنیل جی ہمیں کامیڈی کرتے دیکھ رہے ہیں‘ میں ذرا بھی پرجوش نہیں تھیؤ کیونکہ شائقین ہم پر اس لئے ہنس رہے ہیں کیونکہ سنیل گرور جیسا قابل انسان بیٹھا ہے اور ہم کامیڈی کررہے ہیں“۔

مشہور شو بھابھی جی گر پر ہیں میں انگوری بھابھی کا کردار ادا کرتے ہوئے شیلپا شنڈی نے لاکھوں دل جیتے ہیں۔

بعد میں وہ سلمان خان کے بگ باس11میں شامل ہوئیں اور ممتاز ٹیلی ویثرن اداکارہ بہو حنا خان کو شکست دے کر ”بی بی 11“ کے خطاب پر اپناقبضہ جمالیاتھا