حیدرآباد ۔14 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز ) راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 23 اکتوبر کو تلنگانہ میں داخل ہوگی لیکن پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے یاترا کے استقبال کے لئے انتظامات کی کمی پر جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینو گوپال نے ناراضگی جتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقد اجلاس میں وینوگوپال نے کہا کہ ایرپورٹ سے گاندھی بھون کے راستہ میں انہوں نے ایک بھی فلیکسی اور ہورڈنگس نہیں دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 اکتوبر سے قبل پردیش کانگریس کمیٹی کو یاترا کے راستہ میں بڑے پیمانہ پر خیرمقدمی فلیکسی اور ہورڈنگس نصب کرنی چاہئے ۔ انہوں نے دیگر ریاستوں میں کئے گئے انتظامات کا حوالہ دیا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے وینوگوپال کو یقین دلایا کہ تلنگانہ میں راہول گاندھی کے استقبال کے لئے 10 علحدہ کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔ سینئر قائدین کو کمیٹیوں کا انچارج مقرر کیا جائے گا اور راہول گاندھی کی یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے جائیں گے۔ ر