بھاگلپور : اردو کے ممتاز خادم حبیب مرشد خان کی کوششوں کی وجہ سے 24 اکٹوبر کو بھاگلپور کے فلاحی اور فروغ اردو کے ادارہ شاہینہ داؤد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام برہ پورہ بھاگلپور میں ایک خصوصی ادبی نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت ریاستی چیرمین جناب حاجی داؤد علی صاحب نے کی جس میں حیدرآباد کے ماہر تعلیم و بچوں کے ادیب محمد عبدالوحید حمیدی کی مرتب کردہ کتاب ’’ اردو کیسے سیکھیں‘‘ حصہ اول تا پنجم کی رسم رونمائی بدست مہمان خصوصی ڈاکٹر فاروق علی وائس چاسلر جے پرکاش یونیورسٹی چھپرا(بہار) ، محترمہ صبیحہ فیض چیرپرسن صفالی یوا کلب بھاگلپور عمل میں آئی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی نے ان کتابوں کا مطالبہ کیا اور محمد عبدالوحید حمیدی کی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کتابوں کو مفید قرار دیا ۔ اسی دوران داؤد ایجوکیشنل سوسائٹی کے سکریٹری جناب ابوالحسن نے اعلان کیا کہ اس ادبی نشست میں اہل اردو و علمی شخصیات و دوسرے شریک تھے ۔جناب شاداب عالم ( صدر) نے حاضرین کا استقبال کیا اور سکریٹری ابوالحسن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کتابوں کیلئے 8686105273 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔