بھینسہ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد زخمی ، ایک کی حالت تشویشناک

   

بھینسہ۔/4 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ کے قریبی ٹاکلی موضع کے قریب دو موٹر سیکلوں میں تصادم پیش آیا جس میں ایک کی حالت کافی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ تفصیلات کے بموجب موضع ٹاکلی اور مالیگاؤں کے درمیان میں مخالفت سمت سے آرہی دو موٹر سیکلوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا جس میں سامہاجی ، سریکانت کے علاوہ ماروتی، انجنا اور گنگادھر زخمی ہوگئے۔ جبکہ ماروتی کی حالت کافی تشویشناک بتاتے ہوئے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں طبی امداد کے بعد نظام آباد منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سامہاجی اور سریکانت کا تعلق ناندیڑ ( مہاراشٹرا ) سے ہے جو بھینسہ سے ناندیڑ جارہے تھے جبکہ ماروتی ، انجنا اور گنگادھر کا تعلق اولا ( کنٹالہ منڈل ) سے ہے جو مہاراشٹرا پالج سے اولا جارہے تھے۔ لیکن ٹاکلی اورمالیگاؤں کے درمیان میں ایک موڑ پر یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کا بھینسہ سرکاری دواخانہ میں علاج جاری ہے۔ رورل پولیس اس ضمن میں کارروائی انجام دے رہی ہے۔