بھینسہ میں نوجوان پُل عبور کرنے کے دوران پانی میںبہہ گیا

   

بھینسہ : بھینسہ شہرکیگڈناواگوپراجکٹ کے اخراج شدہ فاضل پانی کے بہاؤ کی زد میں آکر پْل عبور کرنے کے دوران ایک نوجوان بہہ گیا۔تفصیلات کے بموجب بھینسہ اوراطراف واکناف کے علاوہ اوپری مہاراشٹرا کے علاقہ میں گذشتہ روزسے تیز اور زبردست بارش کاسلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے شہرکے گڈناواگو پراجکٹ کی سطح میں بے تحاشہ اضافہ ہونے پر صبح کی اولین ساعتوں میں پراجکٹ انتظامیہ نے تین دروازے کھولتے ہوئے تقریبًا(30000) تیس ہزار کیوسک سے زائد فاضل پانی کااخراج عمل میں لایاگیا جسکی وجہ سے بھینسہ شہر کی کوبیر(kubeer) چوراستہ اور آٹونگر کے درمیان واقع ندی کی پْل کے قریب سے پانی تیز بہاؤکے ساتھ گذر رہاتھا اسی اثناء￿ میں بھینسہ کے برہمن گلی کا(27) سالہ لالہ چورسیہ یوگیش نامی مزدور مذکورہ پْل کو عبور کررہاتھا کہ پانی کے بہاؤ میں زبردست اضافہ ہوگیا جسکی وجہ سے مذکورہ ندی کے پْل کے اوپرسے پانی بہناشروع ہوگیا جسکی زد میں آکر لالہ چورسیہ یوگیش بہگیا جسکی اطلاع پاکر بھینسہ پولیس مقام واقعہ پہنچکر پراجکٹ انتظامیہ کو مطلع کرتے ہوئے پراجکٹ کے دروازوں کو بندکروایا اورمتحرک انداز میں شدت کے ساتھ نوجوان کی تلاش شروع کردی اس ضمن میں مذکورہ نوجوان کے افرادخاندان نے پولیس میں ایک شکایت بھی درج کروائی اس واقعہ کی وجہ سے بھینسہ کی عوام میں کافی غم وتشویش کی لہردیکھی جارہی ہے ۔بھینسہ شہر کے این آر گارڈن کے عقبی حصہ میں ندی کے کنارے مذکورہ نوجوان کی نعش دستیاب ہوئی جس کی اطلاع پاکر ٹاؤن سرکل انسپکٹر وینو گوپال راؤ مقام پر پہنچ کر نعش کا پنچ نامہ کیا اور ایریا ہاسپٹل منتقل کیا۔