بھیونڈی کے مکینوں نے شراب کے دوکاندار وں کو شراب بیچنے سے روکا’ہمارا مندر کھلا نہیں ہے‘

,

   

اپنی کویتا مدھو شالامیں ہرونش رائے بچن نے لکھا تھا کہ”بیر بڑھتا مندر مسجد میل کرتی مدھو شالا“
مذکورہ نظم جو ان کے سوپر اسٹار بیٹے امیتابھ بچن ہر جگہ سناتے ہیں اس سے ایسا نہیں لگتا کہ بھیونڈی کے لوگ اس کی منافعی کرتے ہیں جو دوکانداروں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع خبر کے مطابق بھیونڈی کے مقامی لوگ شراب کے دوکانداروں پر برہم ہیں اور کہہ رہے کہ وہ اپنی دوکانیں اس وقت نہ کھولیں جب تک”ہماری مندربند ہے‘۔

وہیں ملک بھر میں شراب کی دوکانوں کو کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے‘ جس سے محکمہ آبکاری اور ٹھکیداروں کو کچھ راحت ملی ہے اور عبادت کے مقامات کو اب تک کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

مذکورہ واقعہ کے ایک ویڈیو میں مقامی شخص کا کہنا ہے کہ”آپ دوکان نہیں کھول سکتے ہیں۔

اس سے ہجوم اکٹھا ہوگا۔ یہاں پر ایک مندر ہے‘ تم دوکان کیسے کھو ل سکتے ہوں۔ میں کہہ رہاہوں آپ دوکان نہیں کھولیں گے۔ میں بلدی حکام کو ابھی طلب کروں گا“۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ایک بڑی بحث ہوئی اور پولیس کو آخر کار مداخلت کرنا پڑ ا۔

لاک ڈاؤن کی وجہہ سے ایک اندازے کے مطابق مہارشٹرا میں 10کروڑ مالیت کی شراب تباہ ہوگئی ہے۔ یہ وہ اعداد وشمار ہیں جو ریاست کے ہوٹلوں‘ ریسٹورنٹس میں جمع شراب سے حاصل کئے گئے ہیں۔

ان حالات کو دیکھتے ہوئے مغربی ہندوستان کے ریسٹورنٹ اسوسیشن نے مہارشٹرا حکومت کو ایک تحریر روانہ کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ انہیں ہوٹلوں میں موجود شراب کی فروخت کرنے کی اجازت دیدیں۔وہیں مہارشٹرا کے کچھ حصوں میں شراب کی فروخت کی منظوری آسانی میں نہیں ہے۔

ممبئی‘ پونے جیسے شہروں میں عوام کی کثیرتعداد قطاروں میں کھڑی دیکھائی دے رہی ہے۔ وہیں تھانے او رناوی ممبئی میں فروخت کی اجازت نہیں ہے‘پیر کے روز کئی دوکانیں بند ہونے کی وجہہ سے منگل کے روز قطار یں مزید طویل ہوگئی تھیں۔

مہارشٹرا میں سالانہ 86کروڑ لیٹر شراب کا استعمال ہوتاہے‘ جو اوسط ایک روز میں 24لاکھ لیٹر ہے۔ لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں دی جانے والی راحت میں مذکورہ مہارشٹرا حکومت کو توقع ہے کہ مئی کے آخر تک 21600تک آبکاری ڈیوٹی حاصل ہوگی۔

ریاست بھر میں دیسی شراب کی 3327کے قریب تک (جملہ 4159) اور 1348غیر ملکی شراب کی دوکانیں (1685)اور3463بیر شاپس(4947)دوکانیں پیر کے روز کھولی گئیں ہیں۔

اس میں صرف ممبئی میں 241دیسی (جملہ301)‘328غیر ملکی شراب(410)کے علاوہ274بیر شاپس(342)دوکانیں کام کرناشروع کرچکی ہیں۔یہا ں پر 31شراب کی دوکانیں ناسک اور اس کے اردگرد میں موجود ہیں۔

مہارشٹرا کے محکمہ آبکاری کو ایک انداز ے کے مطابق مذکورہ دوکانوں سے 110کروڑ کی یومیہ فروخت ملے گی اور اور اس سے ہونے والی آمدنی 80کروڑ ہوگی۔