بہادر پورہ میں آر ٹی سی بس کی آٹو کو ٹکر، آٹو ڈرائیور اور پاسنجرس زخمی

   

حیدرآباد۔/24ستمبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ میں اتوار کی دوپہر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس نے سگنل پر کھڑے ہوئے آٹو کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جبکہ دو پاسنجرس بھی زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ راجندر نگر ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس زو پارک سے پرانے پل کی سمت جارہی تھی اور بہادر پورہ چوراہے پر موجود سگنل پر کھڑے ہوئے آٹو کو پیچھے سے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں زخمی افراد کو پولیس نے فوری دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا۔ بہادر پورہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور اس حادثہ کے خلاف جمع ہونے والے برہم عوام کو وہاں سے منتشر کیا۔ پولیس بہادر پورہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور یہ دعویٰ کیا کہ آر ٹی سی بس کے اچانک بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں یہ حادثہ ہوا ہے۔ پولیس بہادر پورہ نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب