بہار۔ اے ائی ایم ائی ایم کے واحد رکن اسمبلی کو اسمبلی کمیٹی سے نکالاگیا

,

   

پٹنہ۔بہار میں اسدالدین اویسی کی اے ائی ایم ائیکو ایک اور جھٹکا اسوقت لگا جب ریاست میں ان کے واحد رکن اسمبلی کو منگل کے روز قانون ساز اسمبلی کی کمیٹی برائے اقلیتی امور سے نکال دیاگیاہے۔

ودھان سبھا سکریٹریٹ کے بموجب اسپیکر وجئے کمار سنہا کی جانب سے اے ائی ایم ائی ایم بہار یونٹ کے سربراہ اختر ایمان کے خلاف ایک شکایت کی گئی ہے۔

ودھان سبھانے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ”اپنی ایک تحریری شکایت میں مینارٹی ویلفیر کمیٹی کے چیرمن افاق عالم نے ایمان کے خلاف سنگین الزام لگائے ہیں‘جس میں ان کی پارٹی کے ایجنڈے کووسعت دینے کے لئے کمیٹی کے قانون سازی کے کاموں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا مورد الزام ٹہرایاگیاہے“۔

اس میں مزید کہاگیاہے کہ ”اسپیکر نے ایک جانچ کا بھروسہ دلایا اور تحقیقات پر الزام سچ ثابت ہوئے ہیں۔ جسکے بعد ایمان کو کمیٹی سے فوری اثر کے ساتھ برطرف کردیاگیاہے“۔

ایک ایسے وقت میں یہ پیش رفت ہوئی ہے جب ایک بڑی مشکل سے ایک ماہ قبل اے ائی ایم ائی ایم کے ماباقی اراکین اسمبلی جس نے 2020اسمبلی انتخابات میں پانچ سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی‘ کشتی سے چھلانگ لگاکر آر جے ڈی میں شامل ہوگئے ہیں۔