بہار۔ دلتوں کو ایک مقامی لیڈر کاتھوک ”سزا“ کے طور پرچاٹنے کے لئے مجبور کیا

,

   

بہار کے اورنگ آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دلت مردوں کے ساتھ مبینہ طور پر مارپیٹ کی گئی اور زمین سے تھوک چاٹنے پر مجبورکیاگیا۔ان کا جرم؟پنچایت انتخاب میں ملزم بلونت سنگھ کے حق میں وہ ووٹ ڈالنا نہیں چاہا رہے تھے۔

دومر ی پنچایت میں ”مکھیا“ کے پوسٹ پر بلونت سنگھ الیکشن لڑرہے ہیں۔ الیکشن ہارنے پر اس نے دو لوگوں انل کمار او رمنجیت کمار کے ساتھ مارپیٹ کی اور انہیں سیٹ اپس بھی کرائے۔

انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے سپریڈنٹ آف پولیس کانٹیش مشرا نے کہاکہ ”مذکورہ ملزم کو دو نوجوانوں کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کرلیاگیاہے“۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سنگھ کے خلاف بہت جلد چارج شیٹ دائر کردی جائے گی۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے۔

شیو اکمار راؤ ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس انچارج برائے اورنگ آباد سب ڈویثرن نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ اپنی تحقیقات کے حصہ کے طور پر ویڈیو کی حقیقت کی پولیس جانچ کررہی ہے۔ اس ویڈیومیں مبینہ طور سے دیکھاگیاہے کہ ملزم متاثرہ کو وہ شراب پینے کا مورد الزام ٹہرارہا ہے جو اس نے الیکشن سے قبل فراہم کی تھی مگر انہیں ووٹ نہیں دیا۔

متاثرین کے ساتھ وہ بدسلوکی کرتا ہوا بھی دیکھائی دے رہا ہے‘ ذات پات کے طعنوں کا استعمال بھی کیا۔ پی ٹی ائی کے بموجب سنگھ نے پولیس کو بتایاکہ نشہ کی حالت میں ہنگامہ کھڑا کرنے کی وجہہ سے وہ ان لوگوں کو سزا د ے رہا تھا۔

واقعہ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے بہار چیف منسٹر نتیش کمار سے استفسار کیاکہ وہ اس واقعہ پر توجہہ دیں‘ بصورت دیگر ان کی ٹیم اورنگ آباد انے پر مجبور ہوجائے گی۔