بہار: 11سالہ طالب علم اسکول کے بیت الخلاء میں مردہ پایا گیا، گلے پر وائر کے نشان، تحقیقات جاری، 1ماہ میں تیسرا واقعہ، عوام میں خوف و دہشت کا ماحول

,

   

کیمور(بہار): کیمور ضلع کے ایک خانگی اسکول میں بیت الخلاء سے 11سالہ لڑکے نعش برآمد ہوئی او را س کے گلے پر وائر کے نشان پائے گئے۔ ہندوستان ٹائمس نے یہ خبر دی ہے۔ متوفی طالب علم 5ویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا۔ پولیس نے اسکول کے ڈائرکٹرکے علاوہ دیگر پانچ ٹیچرس کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیت الخلاء اسکول کی عمارت میں دوسری منزل پر واقع ہے۔ بیت الخلاء کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ دروازہ توڑ کرلڑکے نعش کو باہر نکالاگیا او راسے فوری ہاسپٹل لیجایا گیا جہا ں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیدیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ دلنواز احمد نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ لڑکے کی موت پھانسی دینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔لیکن فی الحال یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ پھانسی لڑکے نہ خود لی ہے یا کسی نے دی ہے۔ پولیس کچھ ہی دنوں میں اس با ت کا پتہ لگا لے گی۔“ اسکول ٹیچرس اور لڑکے کی بہن جو اسی اسکول کے 8ویں جماعت میں زیرتعلیم ہے سب اس لڑکے کو ڈھونڈنے لگے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آرہا تھا۔ اس کے کچھ دیر بعد اس کی نعش بیت الخلاء سے برآمد ہوئی۔ متوفی کی والدہ جو اسی اسکول کی ٹیچر ہیں وہ فی الحال رخصت پر ہیں۔ نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے اور فارنسک سائینس کی ایک ٹیم نے مقام واقعہ کادو رہ کیا۔ اس مہینہ میں اس علاقہ میں اس طرح کا تیسرا واقعہ ہے۔

عوام میں دہشت و خوف کا ماحول ہے۔ مقامی لوگوں نے اسکول کے باہر مظاہرہ دیا اور اسکول کو نقصان پہنچایا۔ اس کے پیش نظر پولیس نے کئی گھنٹوں تک راستہ مسدود کردئے تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ اسکول انتظامیہ اور ٹیچرس کے خلاف قتل کا مقد مہ درج کیا جائے۔ پولیس نے اسکول کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس سے قبل جاریہ سال31 اگست کو کیمور ضلع کے اسکول میں ایک بچی کی مشتبہ موت ہوگئی تھی۔ اسکول انتظامیہ نے دعوی کیا تھا کہ لڑکی صبح اسمبلی کے دوران زمین پر گر پڑی لیکن اس کے والد نے اس دعوی کو مسترد کردیا او رکہا کہ لڑکی گھر سے اسکول جاتے وقت پوری طرح صحت مندتھی۔