بیت الخلاء کی سی سی ٹی وی کے ذریعہ نگرانی پر جیل میں قید پروفیسر جی این سائی با باغیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال

,

   

ڈاکٹر جی این سائی بابا‘ دہلی یونیورسٹی‘ رام لال آنند کالج کے انگریزی کے سابق پروفیسرجو ناگپور جیل میں 2017سے قید ہیں کے ساتھ جیل انتظامیہ نے رازداری کے حوالے سے ان پر ظلم ڈھایاہے۔ ان پر یو اے پی اے کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں اور وہ ناگپور سنٹرل انتظامیہ کی نگرانی میں سخت حالات زندگی بسر کررہے ہیں۔

ان کی مشکلات میں اضافہ کے لئے انتظامیہ نے بیت الخلاء اور نہانی کے علاقے کے بشمول مکمل سل کی نگرانی کے لئے بڑے پیمانے پر احاطہ کرنے والے سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیاہے۔ سائی بابا جسمانی طور پر معذور ہیں اور وہ رازداری کے بغیر بیت الخلاء کے استعمال یا نہانے سے قاصر ہیں“۔

مذکورہ مدرس کی بیوی وسانتا کماری کی دستخط پر مشتمل ایک مکتوب جو مہارشٹرا ہوم منسٹر دلیپ والسی پٹیل کو تحریر کیاگیا ہے کہ مطابق انہوں نے کہاکہ مدد گار افراد بھی کیمرے کی آنکھوں میں نمایاں ہونے والی ان کی باڈیز کے سبب کیمرے کی قریب کی نگرانی میں ان کے آنے سے خوفزدہ ہیں۔اس مکتوب میں کہاگیا ہے کہ سائی بابا کو بدسلوکی کا احساس ہورہا ہے اس کی وجہہ حکام کی جانب سے پابندیاں عائد کرنا ہے اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سی سی ٹی کیمرہ نہیں ہٹایاگیاتو وہ غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال کریں گے اور جان بوجھ کر عین میں دئے گئے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے جیل منتظمین اور ذمہ داران معافی مانگیں۔

مکتوب پر جی این سائی بابا کے بھائی ڈاکٹر جی رامادیوڈو نے دستخط کی ہے اور انہوں نے کہاکہ ناگپور جیل میں درکار طبی سہولتیں نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قانونی گائیڈ لائنس کی موجودگی کو تسلیم کئے بغیر فرضی گراؤنڈس پر بیل کی ضمانتیں اور پیرولس کو دینے سے انکار کیاجارہا ہے۔