بیت المقدس سے فلسطینی وجود مٹانے کی سازش ہو رہی ہے: عالم دین

,

   

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مسجد اقصیٰ کے خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے بیت المقدس کی فلسطینی اراضی کو ہموار کرنے کے اسرائیلی پروگرام کو شہر میں فلسطینی وجود کو مٹانے کی اسرائیل کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں الشیخ صبری نے کہا کہ القدس کے فلسطینی باشندوں کو اس خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے ،کیونکہ اسرائیل القدس کی وسیع تر اراضی پر قبضے، جائیدادوں اور گھروں پر تسلط جمانے کی تیاری کررہا ہے۔ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ ماضی قریب میں فلسطین کے سنگین حالات نے اسرائیل کے اس خفیہ پلان سے توجہ ہٹا دی تھی اور اسرائیل نے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطینی اراضی پرقبضہ مستحکم کرنے کی کوشش جاری رکھی۔