بیریایادو کو ایم ایل سی کیلئے نامزد کر نے کا مطالبہ

   

سنگاریڈی ۔ریاست تلنگانہ کے قانون ساز کونسل کے گورنر کوٹہ میں بی سی قائد بیریا یادو کو اقلیتی ‘ ایس سی ‘ ایس ٹی اور بی سی طبقات کی جانب سے ایم ایل سی نامزد کر نے کا وزیر اعلی کے ۔ چندرا شیکھر رائو سے مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ سنگاریڈی ‘ اندول ‘ پٹن چیرو ‘ ظہیرآباد ‘ سد ا سیو پیٹ اور نا رائن کھیڑ کی مختلف تنظیموں کی جانب سے بیریا یادو کی تائید میں مطالبہ کر تے ہوئے انہیں ایم ایل سی نامزد کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے ۔بیریا یادو ایک سیکو لر قائد ہے اور وہ ہمیشہ سیکولر ازم کی بقاء کیلئے کام کر تے رہے ہیں ۔انہوں نے مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھی بارہا آواز اُٹھائی ہے ۔این آر سی اور سی اے اے کے احتجاج میں شامل رہے ۔ اور علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کا مطالبہ کر تے ہوئے تحریک تلنگانہ جدوجہد میں سرگرم رول ادا کیا ۔ بیریایادو سنگور پراجکٹ کی تعمیر کے وقت موضع سنگور کے عوام کی اراضیات پراجکٹ میں چلے جانے پر ان کی اراضیات کو حکومت کی جانب سے فنڈس جاری کر واتے ہوئے انہیں معاوضہ دلوایا ۔اور غریب عوام کو نقصان سے بچا یا ۔ بی سی قائد بیریایادو گذشتہ 35 سالوں سے عوام کے درمیان رہ کر عوامی مسائل کی یکسوئی میں ہمہ تن مصروف ہیں ۔اقلیتی ‘ ایس سی ‘ ایس ٹی اور بی سی طبقات کی جانب سے وزیر اعلی کے ۔ چندرا شیکھر رائو سے مطالبہ کیا جا رہا ہیکہ وہ عوامی خدمات کا دیرینہ ریکارڈ رکھنے والے سیکولر بی سی قائد بیریایادو کو گورنر کوٹہ میں ایم ایل سی نامزد کریں۔