بین ریاستی گانجہ منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب

   

510 کیلو گانجہ ضبط، پولیس کمشنر رچہ کنڈہ دیویندر سنگھ چوہان
حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس نے ایک بین ریاستی گانجہ منتقلی کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور 510 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا۔ اس سلسلہ میں منعقدہ پولیس کانفرنس کے دوران کمشنر پولیس رچہ کنڈہ دیویندر سنگھ چوہان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے پولیس نے 510 کیلو گانجہ ایک گڈس گاڑی و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا جن کی مالیت ایک کروڑ 28 لاکھ 58 ہزار بتائی گئی ہے۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ 55 سالہ منوہر ساکن ادھم پور جموں کشمیر اور 40 سالہ پروین کمار ساکن سونی پت ہریانہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ ایک گڈس گاڑی کے اندر خفیہ کیابن (باکس) تیار کرتے ہوئے اس باکس میں گانجہ کے پیاکٹ کو منتقل کیا جارہا تھا۔ پولیس کی تلاش سے بچنے کے لئے انتہائی رازدارانہ انداز میں گانجہ منتقل کیا جارہا تھا۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون اور میڑپلی پولیس نے ایک کارروائی میں بین ریاستی ٹولی کا پردہ فاش کیا۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ منوہر اور پروین کمار نے اڈیشہ پہنچ کر کللیمیلا علاقہ سے گانجہ کی خریداری کی اور گڈس گاڑی میں اس گانجہ کو سونی پت علاقہ ہریانہ منتقل کررہے تھے۔ ع