بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

   

پرگی /16 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شوہر بیوی کے جھگڑوں میں شوہر نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ وقارآباد ضلع کلچرلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق کلچرلہ کا رہنے والا وڈے کرشنا 28 سالہ کامن پلی کی رہنے والی منوجلا شادی ہوکر 6 سال ہوئے تھے ۔ دونوں میں جھگڑے کے بعد بیوی ماں کے گھر چلی گئی تھی ۔ کرشنا نے ساس کے گھر جاکر بیوی کی ماں اور باپ بھائی سے بات چیت کی جس پر اس سے جھگڑا کرکے مارپیٹ کی اور اسی رات کو کیڑے مار دواپی لیا ۔ دواخانہ منتقل کرنے پر وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس کلچرلہ نے کیس درج کرکے دریافت کر رہی ہے ۔