بیوی سے جھگڑے کے بعد ضعیف شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) مائیلادیوپلی علاقہ میں پیش آئے واقعہ سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کا سلسلہ ضعیفی میں بھی ختم نہیں ہوتا اور ناراضگیاں قائم ہی رہتی ہے ۔ اس طرح کے ایک واقعہ میں 70 سالہ شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 70 سالہ امیر پاشاہ جو مائیلاردیوپلی علاقہ کے ساکن بتائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کل رات بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ مائیلاردیوپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔