بیوی کے روز کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 2اکٹوبر ( سیاست نیوز) بیوی کے روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جوبلی ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 37سالہ راجندر پرساد جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ جوجوبلی ہلز کرشنا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ پرساد کی بیوی اکثر جھگڑا کرتی تھی اور شوہر کو پریشان کرتی تھی ۔ روزانہ کے جھگڑوں سے راجندر پرساد تنگ آچکا تھا ۔ کل جھگڑا کرنے کے بعد اس کی بیوی مائیکے چلی گئی اور پرساد نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع