بیوی کے مائیکہ جانے پر شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد /4 جولائی ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ عنبرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ بتکماں کنٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ ایک سال سے اس نے کثرت سے شراب نوشی شروع کردی تھی اور اس بات پر اس کی بیوی اس سے جھگڑا کرتی تھی ۔ 29 جون کے دن چندرکلا شوہر کا گھر چھوڑ کر مائیکے چلی گئی اور اس شخص نے ناراض بیوی کو منانے اور گھر واپس لانے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد اس شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔