بیٹی کی عصمت ریزی کرنے والے درندہ صفت باپ کو 20سال کی قید بامشقت کی سزا

   

حیدرآباد : /21 ستمبر (سیاست نیوز) نامپلی کریمنل کورٹ کی پوکسو کی خصوصی عدالت نے درندہ صفت باپ کو اپنی بیٹی کی عصمت ریزی کے الزام میں قصور وار پائے جانے پر 20 سال کی قید بامشقت سزاء سنائی ۔ 2008ء میں عبدالحفیظ نے درخواست گزار خاتون سے شادی کی تھی اور انہیں 6 بچے ، 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں تولد ہوئے تھے ۔ عبدالحفیظ کی بیوی جو گداگر ہے بچوں کو باپ کے پاس چھوڑکر گداگری کیلئے جایا کرتی تھی ۔ /30 نومبر 2021 ء کو جب وہ گداگری کیلئے اپنے مکان سے باہر تھی کہ اس کے شوہر عبدالحفیظ نے ان کی بڑی بیٹی جو 10 سال کی ہے سے گھناؤنی حرکت کی جس پر لڑکی مدد کیلئے چیخ و پکار شروع کردی اور اس کے پڑسیوں نے فوری پولیس کو طلب کرلیا اور حبیب نگر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ۔ درندہ صفت باپ کے خلاف پولیس نے چارج شیٹ بھی داخل کی تھی اور ملزم کو قصوروار پائے جانے پر نامپلی میٹروپولیٹین کریمنل کورٹ کے 12 ویں ایڈیشنل میٹروپولیٹین سیشن جج و پوکسو کی فاسٹ ٹریک عدالت نے ملزم عبدالحفیظ کو 20 سال کی سزاء قید بامشقت اور 5000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔