بیگم بازار میں دھاوا، بیرونی برانڈ س کے سگریٹس ضبط

   

حیدرآباد ۔ /18 اگسٹ (سیاست نیوز) شہر کے مشہور تجارتی علاقہ بیگم بازار فیل خانہ میں ٹاسک فورس پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے ایک تاجر کو گرفتار کرلیا جو ممنوعہ بیرونی سگریٹس کا ہول سیل کاروبار کررہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 59 سالہ منگی لال جین فیل خانہ بیگم بازار کے امر اسٹیٹ میں یہ کاروبار چلارہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ منگی لال جین پریا ناولٹیز کے نام پر دوکان چلاتے ہوئے بیرونی سگریٹس پیرس ، ون ، مونڈ اور دیگر کمپنیوں کے سگریٹس جن کو فروخت کرنا غیرقانونی ہے کا کاروبار کررہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ کسٹمز ڈیوٹی اور جی ایس ٹی سے بچتے ہوئے حکومت کے خزانے کو بھاری نقصان پہونچا رہا تھا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دہلی ، اترپردیش اور کولکتہ سے بذریعہ ٹرین مذکورہ سگریٹس حاصل کئے جارہے تھے اور انہیں شہر میں دوگنی قیمت پر فروخت کیا جارہا تھا ۔ کہا جاتا ہے کہ بیرونی سگریٹس کی غیرقانونی فروخت اسمگلنگ کے ذریعہ کی جارہی ہے اور بیگم بازار کے بعض تاجر دیگر ریاستوں میں موجوداپنے شراکت داروں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے یہ سگریٹس حاصل کررہے ہیں ۔