بی آر ایس ۔ چراغ تلے اندھیرا

   

تلنگانہ بھون کے ملازمین دو ماہ کی تنخواہ سے محروم
حیدرآباد 21 جون (سیاست نیوز) بی آر ایس کی جانب سے آشا ورکرس، ہیلت کیر ملازمین اور دیگر شعبہ جات کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے جدوجہد کی جارہی ہے لیکن بی آر ایس کا معاملہ چراغ تلے اندھیرا ثابت ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ بی آر ایس ہیڈکوارٹر تلنگانہ بھون کے ملازمین گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہ کے انتظار میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ بھون کے ملازمین کو گزشتہ 2 ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی اور جون اختتامی مرحلہ میں ہے لیکن اعلیٰ قائدین سے تنخواہوں کے سلسلہ میں اُن کی نمائندگی بے فیض ثابت ہوئی ہے۔ پارٹی کو جون کے اختتام تک 3 ماہ کی تنخواہ جاری کرنی ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ بھون کے ملازمین کی تنخواہوں پر ماہانہ 4 لاکھ روپئے کا خرچ آتا ہے۔ پارٹی کے اقتدار سے محرومی کے بعد سے ملازمین پریشان ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ارکان اسمبلی بھی بہت کم پارٹی آفس کا رُخ کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں تنخواہوں سے محروم ملازمین اپنی بپتا ہائی کمان تک پہنچانے سے قاصر ہیں۔ واضح رہے کہ بی آر ایس قائدین نے حالیہ دنوں میں مختلف محکمہ جات کے ملازمین کی تنخواہوں کے لئے آواز اُٹھائی ہے۔ 1