بی جے پی ، بی آر ایس قائدین کی کانگریس میں شمولیت

   

کورٹلہ /17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں کانگریس آئی پارٹی کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کانگریس آئی پارٹی کی جانب سے کئے جارہے فلاحی و ترقیاتی اقدامات سے متاثرہوکر بی جے پی ، بی آر ایس پارٹی کے قائدین و کارکن کونسلرس ، محتلف تنظیموں کے قائدین و ممبرس کانگریس آئی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ۔ کانگریس کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے کانگریس آئی پارٹی کے قائدین میں کافی جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے۔ جواڈی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس کی قیادت میں رکن قانون ساز کونسلر کانگریس آئی امیدوار حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد جیون ریڈی گورنمنٹ وہپ و رکن اسمبلی دھرم پوری ، اڈلوری لکشمن کمار، مہیش گوڑ ایم ایل سی کی موجودگی میں حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے بی جے پی کے انچارج جے این وینکٹ ، سابق زیڈ پی ٹی سی ممبر ابراہیم پٹنم شریمتی جے این وینکٹ سنیتا ، سابق زیڈ پی ٹی سی اکولہ لنگاریڈی ، ابراہیم پٹنم سابق صدر منڈل پریشد تیرلہ دیویندر وغیرہ نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ 2019 کے اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لینے والے سی ایچ سرینواس کے علاوہ بی جے پی بی آر ایس پارٹی کے 400 کارکنوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ مہیش کمار گوڑ ایم ایل سی نے انہیں پارٹی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں خیرمقدم کیا ۔ دریں اثناء چینا مینینی سرینواس راؤ جنہو ںنے حالیہ اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی کورٹلہ سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا ۔ ریونت ریڈی چیف منسٹر تلنگانہ کی موجودگی میں کانگریس آئی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انہیں پارٹی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں خیرمقدم کیا ۔