بی جے پی حملے کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ”پتہ نہیں ہندوتوا کیاہے“۔

,

   

اس شام جلگاؤں کے پوچارا میں ایک بڑی عوامی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے ہندوتوا سے علیحدگی کے الزامات کومسترد کردیا کہاکہ ان کے چیف منسٹر کی حیثیت سے 2019نومبر کو حلف لینے کے بعد تمام مذاہب کے ساتھ یکساں رویہ رہا ہے۔


جلگاؤں۔ایک مضبوط بے لگام حملے میں شیو سینا یو بی ٹی کے صدر ادھو ٹھاکرے نے اتوار کے روز کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ”ہندوتوا کاپتہ ہی نہیں ہے“۔ٹھاکرے نے کیونکہ بی جے پی کے کرناٹک انتخابات میں پالتو انداز میں الیکشن لڑرہی ہے کہاکہ”ہندوتوا ذاتی مفاد نہیں بلکہ قومیت ہے۔

بی جے پی کو معلوم ہی نہیں ہے کہ ہندوتوا کیاہے۔ ان کاہندوتوا گاۂ او رگائے کے پیشاب کے ارد گرد ہے۔ ایک ریاست میں گاؤ ذبیحہ پر پابندی ہے دوسروں میں نہیں ہے۔

یہ ان کاہندوتوا ہے“۔اس شام جلگاؤں کے پوچارا میں ایک بڑی عوامی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے ہندوتوا سے علیحدگی کے الزامات کومسترد کردیا کہاکہ ان کے چیف منسٹر کی حیثیت سے 2019نومبر کو حلف لینے کے بعد تمام مذاہب کے ساتھ یکساں رویہ رہا ہے۔انہوں نے استفسار کیاکہ ”میں نے کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس (این سی پی) کے ساتھ اتحاد میں مہاوکاس اگھاڑی حکومت بنائی ہے۔

میں نے ہندوتوا نہیں چھوڑا اور میں کبھی چھوڑوں کا بھی نہیں۔ ایک مثال بتائیں جو احسا س دلاتی ہے کہ میں نے ہندوتوا سے کنارہ کشی اختیار کی ہے“۔بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکزی ایجنسیوں کی حمایت سے ”دیگر لوگوں او رپارٹیوں کو توڑنا“ اورخواتین لیڈران پر حملہ کرنے کے لئے غنڈوں کوڈھیل دینا ”ہندوتوا نہیں ہے“۔

انہوں نے زوردیاکہ”لوگوں نے مجھ سے پوچھا کیابی جے پی ہمارے لئے چیالنج ہے؟ میں نے کہاکہ بی جے پی ایک چیالنج نہیں ہے۔ ہمارے سامنے بڑا چیالنج وہ ہے جو ملک میں بی جے پی کے نقصان کے سبب ہے“۔

انہوں نے سوال کیاکہ ”کیسے ممکن ہے کہ تمام بدعنوان لوگ آپ کی پارٹی(بی جے پی) میں شامل ہوتے ہی صاف ہوجاتے ہیں“ او رکہاکہ بی جے پی مخالفت کرنے یا حوصلہ دیکھنے والوں کو گھیرتی ہے۔

چیف منسٹریکناتھ شنڈے کی شیوسیناپر بندوقیں تانتے ہوئے ٹھاکرے نے کہاکہ ”یہ بڑی عوامی اژدھام کو دیکھیں‘ پاکستان بھی کہے گا کہ کون حقیقی شیو سینا ہے۔ صرف مودی کے نامزد کردہ الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی ائی) کو اندازہ نہیں ہوگا“۔

ٹھاکرے نے تالیوں اور نعروں کی گونج کے درمیان میں اعلان کیاکہ ”بعض غدار اور چوروں (شنڈے) کا ماننا ہے کہ وہ شیو سینا ہیں ”ارے ہٹ! اس انسانی سمندر کو دیکھو۔ تمہارا بھیڑ جلد ہی جل جائے گی۔مہارشٹرا میں قدرتی آفت اور یہاں تک کرونا وائرس کو بھی ہماری حکومت نے موثر انداز میں نمٹا مگر یہ حکومت خود ایک آفت ہے“۔

انہوں نے پرزور انداز میں کہاکہ بی جے پی کویہ اعلان کرنا ہوگا کہ آیا وہ اگلے الیکشن شنڈے کی قیادت میں لڑیگی اور اگر پھر آیا مذکورہ رپورٹس سچ ہیں کہ تمام 48لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی واحد لڑیگی۔

گرج دار ٹھاکرے نے کہاکہ ”پارٹی کو انہوں نے چورا لیاتیرا اورکمان کانشان لے گئے اور میرے والد کو چورانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پہلے تو آپ (ووٹرس)نے انہیں منتخب کیا اورانہیں گھوڑے پر بیٹھایا‘ ابانہیں گھوڑے کی اونچائی سے لانے وہ حقدار ہیں“۔

انہوں نے جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک کے بدعنوانی اورپلواماں حملے اور اس طرح انہیں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے جب وہ کاربیٹ نیشنل پارک میں اس وقت تھے خاموش بیٹھانے پر مشتمل بیانات کی ستائش کی۔

ٹھاکرے نے کئی ”بہادر مردانہ شیوسینکوں“ جیسے سنجے راؤت‘ راجن سالوی‘ نتین دیشمکھ کی ستائش کی او رکہاکہ یہ ای ڈی‘ انکم ٹیکس سی بی ائی کی جانب سے ڈالے گئے بی جے پی دباؤ کی پرواہ نہیں کی اور ان کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی اوریہاں تک جیل میں بھی وقت گذارا ہے۔

سینایو بی ڈی نے برسراقتدار شیو سینا کے خیمہ میں اس بیان کے ساتھ ہنگامہ کھڑا کردیا کہ وہ ریاست میں اس طرح کی مزید ریالیوں سے خطاب کریں گے اورایم وی اے کے مشترکہ جلسوں میں بھی شریک ہوں گے۔