بی جے پی سربراہ نے بھارت جوڑو یاترا میں میدھاپاٹیکر کی شرکت پر کانگریس کو ’مخالف گجرات“ قراردیا

,

   

گجرات اورمدھیہ پردیش میں نرمدا ڈیم پراجکٹ کی وجہہ سے بے گھر ہونے والے قبائیلیوں کے لئے احتجاج کررہی ہیں۔
احمد آباد۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جی پی نڈا نے ہفتہ کے روز کانگریس کو اس وقت ”مخالف گجرات“ قراردیا جب نرمدادا بچاؤ تحریک کے لیڈر میدھاپاٹیکر مہارشٹرا میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئی ہیں‘

جس پر قدیم سیاسی جماعت نے اپنا تیز ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کچھ بھی نہیں ہے مگر بی جے پی اسکو گجرات میں جہاں پر انتخابات ہونے والے ہیں اس سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

نڈا نے جو گجرات میں مہم چلارہے ہیں نے یہ بھی کہاکہ پاٹیکر ”مخالف نرامدا‘ مخالف گجرات او رمخالف سوراشٹر ہیں“ کو نرامدا ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کررہی ہں اور سوراشٹر کی عوام کے لئے پانی کے استعمال کی مخالفت کررہی ہیں“۔

انہوں نے رپورٹرس کو بتایاکہ”اگرایسے لوگ راہول گاندھی سے جڑرہے ہیں تو وہ ان کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے“۔

نڈا کے ریمارکس پر تبصرہ کرتے وہے کانگریس لیڈر راگھو شرما نے کہاکہ جب سے اگلے ماہ میں ہونے والے انتخابات کے لئے بی جے پی کے پاس کوئی موضوع نہیں ے تو وہ’بھارت جوڑویاترا‘ میں ایک نرامد ا بچاؤ اندولن کی مقبول لیڈر میدھا پاٹیکر کا مسئلہ اٹھارہی ہے‘۔

بھارت جوڑویاترا کے ٹوئٹر ہینڈل پر جمعہ کے روز گاندھی کے ساتھ پاٹیکر کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا کہ ”آگر آپ سماج کے لئے کچھ کررہے ہیں تووہ لوگ جو سماج کی فلاح بہبود سے جڑے ہیں آپ کے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔

سماجی جہدکار میدھا پاٹیکر کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شمولیت۔