بی جے پی میں شمولیت کی خبر بے بنیاد اور غلط

   


آخری سانس تک ٹی آر ایس سے وابستہ رہنے کا اعلان: رکن اسمبلی مانک راؤ

ظہیرآباد 2 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے ایم ایل اے کیمپ آفس پر عجلت میں طلب کردہ ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایک تلگو اخبار میں رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ کی بی جے پی میں شمولیت کے متعلق ایک خبر شائع ہوئی جو بے بنیاد اور غلط ہے۔ وہ اس خبر کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہیں۔ مانک راؤ نے کہاکہ ملک بھر میں مرکزی بی جے پی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے اور ملک میں عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ اس وجہ سے ملک میں بی جے پی کی عوامی مقبولیت کا گراف گھٹ چکا ہے، اس وجہ سے عوام کے ذہنوں سے کھیلتے ہوئے بی جے پی مختلف حربے استعمال کررہی ہے لیکن تلنگانہ کے عوام کے ساتھ ملک کے عوام دیکھ رہی ہے۔ اُنھوں نے مرکزی حکومت نے بزدلانہ حرکت کرتے ہوئے ریاستی وزراء کے مکانات پر انکم ٹیکس کے دھاوے ڈال رہے ہیں۔ انھوں نے سوال کیا ہے کہ بی جے پی حکومت والی ریاستوںمیں انکم ٹیکس کے دھاوے کیوں نہیں ہورہے ہیں۔ اس کے لئے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ مانک راؤ نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ وہ تحریک تلنگانہ میں شامل ہوئے ہیں۔ وہ اپنی آخری سانس تک ٹی آر ایس اور کے چندرشیکھر راؤ کے ساتھ رہیں گے۔ اُنھوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اس طرح کے غلط پروپگنڈے اور سازشوں کا شکار نہ ہوں۔ اس موقع پر سید محی الدین صدر ٹی آر ایس پارٹی ظہیرآباد ٹاؤن، راملو صدر ٹی آر ایس پارٹی ظہیرآباد منڈل، کے نرسمہلو صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل، محمد یونس، محمد مرتضیٰ، موہن کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس قائدین موجود تھے۔