کرناٹک کانگریس نے اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پنچایتی راج کے وزیر کے ایس ایشورپا کے خلاف بغاوت کے الزام میں کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ دراصل ایشورپا نے کہا تھا کہ بھگوا پرچم کسی بھی وقت قومی پرچم بن سکتا ہے اور اسے لال قلعہ کی فصیل پر لہرایا جا سکتا ہے۔ریاستی یونٹ کے سربراہ ڈی کے شیوکمار نے وزیر کو “ٹھگ” قرار دیا اور چیف منسٹر بسواراج بومائی کے ذریعہ انہیں برطرف کرنے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈی شیوکمار نے کہا کہ بی جے پی کے یہ وزیر ٹھگ ہیں۔ ملک کا امیج داؤ پر لگا ہوا ہے۔ وہ قومی پرچم تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ملک کے قانون کے خلاف ہے۔