بی جے پی کا لالچ کام نہ آیا ، کانگریسی ایم ایل ایز واپس

,

   

٭ مدھیہ پردیش میں کانگریس کے 6 تا 8 ارکان اسمبلی جنھیں بی جے پی نے گروگرام کی ہوٹل میں رکھتے ہوئے کمل ناتھ زیرقیادت ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے لالچ دینے کی کوشش کی، وہ اپوزیشن پارٹی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے اپنی صفوں میں واپس ہوچکے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے کہاکہ تمام ایم ایل ایز بھوپال کو واپس آگئے اور اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ بعض دیگر ایم ایل ایز کے بارے میں مشکوک اطلاعات ہیں۔ اِن سے رابطہ قائم کیا جارہا ہے، وہ موجودہ طور پر بنگلورو میں ہیں۔