حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ بنڈی سنجے کے فرزند بنڈی سائی بھاگیرت کے خلاف درج پوکسو کیس اور ان کے روپوش ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ٹے ٹی آر نے اس معاملہ کو ملک کی تاریخ کا ایک افسوسناک واقعہ قرار دیا ۔ ساتھ ہی بی جے پی اور کانگریس دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر طنزیہ انداز میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا مشہور نعرہ بیٹی پرھاؤ ، بیٹھی بچاؤ اب تلنگانہ میں بدل کر بیٹا بھگاؤ بیٹا بچاؤ ہوچکا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں برسر اقتدار کانگریس اور مرکز میں بی جے پی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو بچانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ کے ٹی آر نے اپنے پوسٹ م یں لکھا کہ ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی مرکزی وزیر کا بیٹا سنگین الزامات کے بعد پولیس سے فرار ہے۔ بی جے پی مجرموں کی سرپرستی کرنے کا پرانا طریقہ اپنارہی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے ۔ کے ٹی آر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ# POCSO ، # Beti Bachao جیسے ہیش ٹیگس کا استعمال کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور عوام کے سامنے دونوں بڑی پارٹیوں کے دوہرے معیار کو بے نقاب کیا ہے ۔2/k