بی جے پی کنوارے نوجوان اب کشمیری لڑکیو ں سے شادی کرسکتے ہیں: تنسیخ کی خوشی میں منعقدہ ایک تقریب سے وکرم سیانی کا خطاب

,

   

مظفرنگر(اترپردیش): اس ملک کے مسلمانو ں کو خوش ہوجانا چاہئے کیونکہ وہ اب بغیر کسی خوف کے کشمیری ”گوری“ لڑکیوں سے شادی کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہاربی جے پی رکن اسمبلی وکرم سیانی نے کیا۔ انہوں نے مز ید کہا کہ بی جے پی کے کنوارے لیڈروں کو کشمیر جانا چاہئے اور وہا ں جاکر اراضی اور پلاٹ خریدیں او روہاں کی لڑکی سے شادی رچائیں۔ وکرم نے کہا کہ مودی جی نے (370کی تنسیخ) کر کے ہمارے خوابوں کو پورا کردکھایا، سارا ملک جشن منارہا ہے۔“

وکرم سیانی مظفر نگر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی جی ہمارے خواب کو سچ کردکھایا او رآج سارا ملک اس کے لئے جشن منارہا ہے اورلوگ ڈھول بجارہے ہیں۔ بی جے پی کے سارے کنوارے لیڈر کشمیری لڑکیو ں سے شادی کرناچاہتے ہیں اور اب ان کے ساتھ شادی کرنا کوئی مسئلہ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے مسلم وزراء کو خوشی او رجشن منانا چاہئے کیوں کہ اب وہ گوری کشمیری لڑکیوں سے شادی کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وکرم سیانی کے حلقہ اسمبلی کھاٹولی میں واقع ایک بنکویٹ ہال میں آرٹیکل 370کی تنسیخ کی خوشی میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جہا ں سینکڑوں بی جے پی کارکن شامل تھے۔

اس موقع پروکرم نے کہاکہ مودی جی او رامیت شاہ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی دیرینہ خواہش کو پورا کردکھایا اوراب کوئی بھی طاقت انہیں اقتدار سے بیدخل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں روشنی کاانتظام کر کے اس کا جشن منائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک دیوالی ہے اور آپ سب کو خوشی منانا چاہئے گھر جائیں او ردئے روشن کریں۔ اسی دوران بجرنگ دل کارکن نے اکثریتی طبقہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں پلاٹ خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سبھی سے اپیل کرتا ہو ں کہ آپ سبھی کشمیر میں پلاٹ اور اراضی خریدیں۔ ہندو یوا واہنی گروپ نے بھی اس تنسیخ کے لئے جشن منایا او ر مٹھائیاں تقسیم کیں