نئی دہلی، 22 نومبر (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں تنظیموں کو ہندستانی روحانی اور مذہبی روایات کی سمجھ نہیں ہے ۔راہول گاندھی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ وہ ہندستانی روحانی اور مذہبی روایات کی جتنی گہرائی میں جا رہے ہیں، انہیں یہ بات اتنی ہی واضح ہوتی جا رہی ہے ۔بی جے پی اور آر ایس ایس کو غیر مہذب، لالچی، ذات پات پرست اور مردانہ بالادستی کا حامی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس گہرائی کے ساتھ ہندستانی روحانی اور مذہبی روایات کا مطالعہ کر رہے ہیں، اس سے ان پر یہ واضح ہو گیا ہے کہ بی جے پی – آر ایس ایس کو اس کی سمجھ نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں کو ہماری روحانی اور مذہبی روایات کی بالکل سمجھ نہیں ہے ۔