حیدرآباد 28 اپریل (یواین آئی) تلنگانہ پر بی جے پی نے توجہ مرکوز کردی ہے جہاں زعفرانی جماعت بڑے پیمانہ پر انتخابی مہم چلائے گی۔ 29 اپریل کو بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا تلنگانہ کا دورہ کریں گے ۔وہ کوتہ گوڑم، محبوب آباد میں جلسوں سے خطاب کرینگے ۔29اپریل کو 11بجے دن کوتہ گوڑم میں جلسہ عام ہوگا۔بعد ازاں محبوب آباد میں 12.30بجے دوپہر جلسہ عام سے وہ خطاب کریں گے ۔شام میں 5بجے نظام پیٹ میں ان کا روڈ شو ہوگا ۔ رات میں پارٹی لیڈروں کے ساتھ ان کا اجلاس ہوگا۔وزیراعظم مودی 30 اپریل کو سنگاریڈی ضلع میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔آئندہ ماہ کی 3تاریخ کو ورنگل حلقہ لوک سبھا میں ایک جلسہ سے مودی کاخطاب ہوگا۔بھونگیر، نلگنڈہ میں بھی ان کے جلسے ہوں گے ۔4 مئی کو محبوب نگر کے نارائن پیٹ، چیوڑلہ لوک سبھا حلقہ کے وقارآباد میں بھی جلسوں میں مودی شرکت کریں گے ۔مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ یکم مئی کو چارمینار اسمبلی حلقہ گولی پورہ میں 5بجے شام روڈ شو میں حصہ لیں گے ۔لال دروازہ مندر سے اس روڈ شو کاآغازہوگا جو شاہ علی بنڈہ سے ہوتے ہوئے گذرے گا۔