بی جے پی کی رکن پارلیمان روپا گنگولی کا بیٹاایک بڑے جرم میں گرفتار جانیں کیا ہے پورا معاملہ

,

   

بی جے پی کی بنگال سے رکن پارلیمان روپا گنگلولی کے بیٹے نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہے، نشہ پی کار چلا رہا تھا کہ ایک کلب کی دیوار سے کا ٹکرا گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ بری طرح نشہ میں لت تھا۔ 21سالہ آکاش مکھرجی پر تعزیرات ہند کی دفعہ427 اور دفعہ 279 کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اور پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے

اس واقعہ کے بعدرکن پارلیمان روپا گنگولی نے ٹوئٹ کیا ’’میرا بیٹا میری رہائش گاہ کے پاس حادثہ کا شکار ہو گیا۔ میں نے پولس کو فون کیا تاکہ وہ قانونی پہلؤوں کو دیکھیں، مہربانی کر کے کوئی ہمدردی یا سیاست نہ کی جائے۔ میں اپنے بیٹے سے پیار کرتی ہوں اور اس کا دھیان رکھوں گی لیکن قانون کو اپنا کام بحسن خوبی انجام دینا چاہیے۔

اس حادثہ کو لے کر مقامی لوگوں نے صاف واضح کیا ہے کہ کئی لوگ اس میں بال بال بچ گئے کیونکہ کار کی رفتار بہت تیز تھی۔ ٹکر اتنی سخت تھی کہ کار کا ایک حصہ پوری طرح ٹوٹ گیا اور ڈرائیور اس میں پھنس گیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے ’’نہ میں غلط کرتی ہوں، نہ غلط سہتی ہوں۔ میں بکاؤ نہیں ہوں‘‘۔ مگر یہ شراب کا نشہ ضرور تھا مگر ساتھ ہی اقتدار کا بھی نشہ ہے جو اسانی نہیں اترتا۔