بی جے پی کی کانگریس کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

   

حیدرآباد 28 اپریل (سیاست نیوز) بی جے پی کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ تلنگانہ پردیش کانگریس نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کی میدک میں کی گئی تقریر کو سوشل میڈیا میں توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔