بی جے پی کے لیڈر نے کنگاناکے”کسانوں کے احتجاج میں شاہین باغ کی وہی دادی“ والے تبصرے پر معافی مانگنے کا کیامطالبہ

,

   

ممبئی۔ بی جے پی لیڈرآر پی سنگھ نے بالی ووڈ کی اداکارہ کنگانا راناؤ ت سے مبینہ طور پر قومی راجدھانی میں کسانوں کے احتجاج میں ”شاہین باغ دادی‘’سے مشہور بلقیس بانو کا حوالہ دے کر ایک معمر خاتون کی غلط شناخت کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیاہے۔

ٹوئٹر پر سنگھ نے لکھا کہ”کنگانا میں آپ کے حوصلے او راداکاری کا احترام کرتاہوں مگر میری ماں کی توہین اور تذلیل اگر کوئی کرتا ہے تو وہ میرے لئے ناقابل قبول ہے۔ آپ نے جو کیاہے اس کے لئے آپ کو معافی مانگنا ہوگا۔ ہیش ٹیگ مہیندر کور“۔

قبل ازیں اداکارہ نے کہاتھا کہ ایک معمر عورت شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف احتجاج میں جو نظر ائی تھی وہ دہلی کے کسانوں کے احتجاج میں بھی دیکھائی دے رہی ہے۔

اس پر اپناردعمل پیش کرتے ہوئے گلوکار دلجیت نے ایک بین الاقوامی نیوز چینل کے اسٹور کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کسانوں کے احتجاج میں معمر عورت کی غلط شناخت بتانے پر تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

جس کے جواب میں دلجیت نے کہاکہ”تو نے جتنے لوگوں کے ساتھ فلم کی تو ان سب کی پالتو ہے؟پھر تو فہرست لمبی ہوجائے گی مالکوں کی؟یہ بالی ووڈ والا نہیں پنجابی والا ہے۔ جھوٹ بول کر لوگوں کے جذبات سے کھیلا نا وہ تو آپ کو اچھا آتا ہے“۔