بی جے پی گیٹس کھولنے پر 48 گھنٹوں میں کانگریس اقتدار سے محروم ہوگی

   

تلنگانہ میں R کے نام سے نیا ٹیکس وصول ، بی جے پی کے فلور لیڈر اے مہیشور ریڈی کا الزام
حیدرآباد ۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی کے قائد مقننہ مہشور ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کے ایک بھی رکن اسمبلی کو ٹچ کیا گیا تو 48 گھنٹوں میں کانگریس حکومت اقتدار سے بیدخل ہوجانے کا انتباہ دیا اور کہا کہ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے بشمول تلنگانہ کے پانچ وزراء بی جے پی کی قومی قیادت سے رابطہ میں ہے۔ اگر بی جے پی اپنے گیٹ کھول دیتی ہے تو کانگریس حکومت اقتدار سے محروم ہوجانے کا سنسنی خیز ریمارکس کیا۔ ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس کے بشمول بی جے پی کے ارکان اسمبلی کانگریس سے رابطے میں ہیں جس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے فلور لیڈر نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی خود اپنے بھائی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی سے رابطہ میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں کئی قائدین ایکناتھ شنڈے بننے کیلئے تیار ہیں۔ کانگریس قائدین پہلے اپنے قائدین کو کنٹرول میں رکھ لیں۔ انہوں نے تلنگانہ میں R کے نام سے نیا ٹیکس وصول کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ R کا مطلب ریونت، راہول، یا راجیو کیا ہے وہ نہیں معلوم تاحال 1500 کروڑ روپئے ہائی کمان کو روانہ کرنے اور مزید 500 کروڑ روپئے روانہ کرنے کی تیاری کرنے کا الزام عائد کیا۔ بی آر ایس کے دورحکومت میں ہوئی بدعنوانیوںکی سی بی آئی سے تحقیقات کیوں نہیں کرائی جارہی ہے، حکومت سے استفسار کیا۔ رنجیت ریڈی کی اراضیوں پر تنقید کرنے کے بعد انہیں کانگریس پارٹی میں شامل کرنے کی کانگریس سے وجہ طلب کی۔ ٹیلیفون ٹیاپنگ معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کرانے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔2