بی سی تحفظات آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کرشنیا کی درخواست

   

حیدرآباد ۔ یکم جنوری ( این ایس ایس ) بی سی ویلفیر اسوسی ایشن کے قومی صدر آر کرشنیا نے آج ہائیکورٹ میں ایک ہاوز موشن پیش کی اور استدعا کی کہ پنچایت انتخابات کا اعلامیہ جاری کرنے سے روکنے احکام جاری کئے جائیں۔ اپنی درخواست میں کرشنیا نے ہائیکورٹ سے شکایت کی کہ ریاستی حکومت نے پنچایت انتخابات کیلئے آرڈیننس جاری کرتے ہوئے بی سی طبقات کے تحفظات کو 34 فیصد سے گھٹا کر 23 فیصد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے سے بی سی طبقات کی حق تلفی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے استدعا کی کہ آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ ریاست کی بی سی تنظیمیں 50 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں کرشنیا نے ریاستی حکومت کی جانب سے تحفظات میں کمی کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ۔