بی ٹیک کے 157 ، بی فارمیسی کے 102 کالجس نے فیس میں اضافہ کا مطالبہ کیا

   

ٹی اے ایف آر سی کی جانب سے سیمسٹر کی بنیاد پر فیس وصولی پر غور
حیدرآباد۔ 20 جنوری (سیاست نیوز) ریاست میں آئندہ تعلیمی سال 2025-26ء سے نئی فیس مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 157 بی ٹیک اور 102 بی فارمیسی کالجس نے تلنگانہ داخلہ اور فیس ریگولیٹری کمیٹی (ٹی اے ایف آر سی) کو درخواستیں داخل کی ہیں۔ ریاست میں جملہ 1,291 کالیجس ہیں جو 24 اقسام کے اعلیٰ تعلیمی کورسیس کی تعلیم دیتے ہیں، جملہ 1,291 کالیجس ہیں جن میں 1,229 کالیجس نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ فی الحال ان کالیجس میں سالانہ فیس وصول کی جارہی ہے، لیکن بتایا جارہا ہے کہ ٹی اے ایف آر سی کی جانب سے سیمسٹر سطح پر فیس وصول کرنے کی مشاورت کی جارہی ہے۔ اس مرتبہ جو فیس مقرر کی جائے گی، وہ آئندہ تین سال (2025-28ء) پر عمل میں رہے گی۔ ریاست میں خانگی انجینئرنگ کالیجس کی تعداد 176 ہے، لیکن فیس میں اضافہ کیلئے 157 کالیجس نے ہی درخواستیں داخل کی ہیں۔ اس سے اندازہ ہورہا ہے کہ 19 کالیجس بند ہوچکے ہیں۔ ایم ٹیک، فارما ڈی، ایم سی اے، ایم ای ڈی کے علاوہ دیگر کالیجس کی تعداد میں اس مرتبہ معمولی اضافہ ہوا ہے۔ چند کالیجس 2 لاکھ 50 ہزار تا 3 لاکھ روپئے تک کی فیس میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔ مالیاتی سال 2021-22ء، 2022-23ء ، 2023-24ء کی آمدنی اور اخراجات کمیٹی میں جمع کرائے گئے ہیں۔ نئی فیس کو بنیادی طور پر طلبہ کی تعلیم اور ان کی سہولت پر خرچ ہونے والی رقم کو مدنظر رکھتے ہوئے قطعی شکل دی جاتی ہے۔ ٹی اے ایف آر سی نے ان حسابات کا جائزہ لینے کیلئے 2 چارٹرڈ اکاؤنٹ کمپنیوں کو مقرر کیا ہے۔ 2